ملاکنڈ تھری پاور پلانٹ کے ملازمین سراپہ احتجاج بن گئے

اتوار 21 اپریل 2019


سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ تھری پاور پلانٹ کے ملازمین نے ٹھیکیداری نظام کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لئے درگئی بازار میں پُر آمن مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کی قیادت ملاکنڈ تھری پاور پلانٹ ملازمین کے صدر انجینئر جبران شاہ ، جنرل سیکرٹری انجینئر مصنف شاہ ، انجینئر احمد اﷲ خان ، انجینئر محمد شیر خان ، انجینئر فلک ناز خان ، انجینئر صادق خان ، مسعود الرحمان ، مسمر خان اور سید کریم خان کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اُٹھا رکھے تھے جس پر ٹھیکیداری نظام کے خلا ف نعرے درج تھے ۔مظاہرے کے شرکاء درگئی بازار کا چکر لگا یا اور مین چوک میں جلسہ منعقد ہوکیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ظالمانہ ٹھیکیداری نظام میں پاور پلانٹ ملازمین اور حکومت دونوں کو نقصان ہیں جبکہ ٹھیکیداری نظام کے خلاف صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی پاؤر نے بھی فیصلہ دیا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ تھری پاؤر پلانٹ ملازمین کا معاشی قتل عام فی الفور بند کیا جائے اور ان کے مسائل بغیر کسی رکاوٹ کے حل کئے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ ظالمانہ ٹھیکیداری سسٹم کسی صورت قبول نہیں کرینگے اس لئے حکومت ٹھیکیداری سسٹم رائج کرنے سے گریز کریں اور ملازمین کیساتھ ہونے والے ظلم کا خاتمہ کریں ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan