شرینگل میں بھاری بھاری پتھروں کے سلائنڈنگ

اتوار 21 اپریل 2019


شرینگل (مانند نیوز ڈیسک) علاقہ ہاتن درہ سرکو کے رہائشی غریب محنت کش آمین اللہ خان کے گھر پر حالیہ بارشوں کے وجہ سے بھاری بھاری پتھروں کے سلائنڈنگ آئے ہے جس کے وجہ سے گھر کا ایک کمرہ مکمل تباہ جبکہ باقی پانچ کمرے بھی ناقابل استعمال ہوچکے ہیں جبکہ اب انکے پاس دوبارہ گھر بنانے کیلے کوئی رقم نہیں۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مالک مکان نے کہا کہ 16اپریل کو رات ایک بجہ بھاری بھاری پتھروں کے سلائیڈنگ انکے گھر پر آگری جس کے وجہ سے گھر مکمل خراب ہوگئے ہیں تاہم اللہ کے رحم وکرم سے واقع میں کوئی جا نی نقصان نہیں ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب انکا گھر مکمل خراب ہوگیا ہے اور مزید بھی سلائیڈنگ کا خطرہ ہے انہوں نے اپنے ایک ہمسائے کے گھر میں عارضی رہائش اختیار کی ہے آمین اللہ نے ضلع انتظامیہ، ضلع حکومت، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور مخیئر حضرات سے مالی تعاون کا اپیل کرکے کہا کہ اب انکے پاس گھر کو دوبارہ بنانے اور سلائیڈنگ ہٹانے کیلے کوئی رقم نہیں انہوں نے تمام لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan