ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی

اتوار 21 اپریل 2019


اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی، کراچی میں فیضان مدینہ اور میمن مسجد سمیت مساجد میں پرنور محافل سجائی گئیں۔ حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تسبیح و تہلیل اور درود و سلام کی صداوں کے ساتھ شب بھر عبادات کا سلسلہ جاری رہا۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شب برات عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔لاہور میں داتا دربار، بادشاہی مسجد کے علاوہ شہر بھر کی مساجد میں محافل میلاد اور نوافل کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، فرزندان توحید اپنے رب کے حضور سجدہ بسجود ہو کر رات بھرمغفرت طلب کرتے رہے۔ اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی شب برات کے حوالے سے محافل سجائی گئی تھیں جن کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan