0

وزیراعظم بی آر ٹی کب افتتاح کرینگے ؟

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا  افتتاح13اگست کو ہو گا۔  نجی ٹی وی کے مطابق  وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آرٹی کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کو بی آرٹی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ بی آر ٹی منصوبے کا آغاز اکتوبر 2017 میں ہوا تھا، منصوبے میں مختلف مقامات پر 31 اسٹیشن بنائے گئے ہیں، 8 انڈر پاسز ہیں جن کی کل لمبائی 3 کلو میٹر ہے۔بی آر ٹی میں 13 کلومیٹر کے اوور ہیڈ ہیں جن میں 9 اسٹیشن اوور ہیڈ بنائے گئے ہیں، منصوبے کی مجموعی لمبائی 65 کلو میٹر ہے۔ بی آر ٹی میں سفر کرنے والے شہریوں کے لیے گزشتہ روز زو کارڈ بھی جاری کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں