0

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد،لاہور (مانند نیوز ڈیسک) سلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح تک بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا،حافظ آباد میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔مرید کے میں شدد بارش ہوئی، بارش سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی لیکن بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔شیخوپورہ اور گردونواح میں بھی جل تھل نے موسم خوشگوار بنا دیا لیکن بارش سے بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں