0

لاہور میں طوفانی بارش،پانی گھروں میں داخل

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور میں طوفانی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔مختلف علاقوں میں  بجلی غائب ہوگئی۔ لاہور شہر میں رات سے شروع ہونے والی بارش جمعرات کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہی، جس سے ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہوگیا۔ سڑکیں ڈوب گئیں، انڈر پاس بھر گئے، کئی گاڑیوں اور موٹر سائکلیں خراب ہوگئیں۔ نشیبی علاقوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو نقصان ہوا۔شہر میں سب سے زیاد ہ بارش لکشمی چوک میں 186 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اپر مال 141، مغلپورہ 74 اور تاج پورہ میں 173 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نشتر ٹاؤن میں 123، چوک ناخدا میں 120، پانی والا تالاب میں 141 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔فرخ آباد میں 156، گلشن راوی میں 155، اقبال ٹان میں 131، سمن آباد 153، جوہر ٹان میں 103 ملی میٹر بارش ریکارڈ اور ایئرپورٹ پر 92.6 ملی بارش ہوئی۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، میانوالی بھکر میں بھی بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ بعض شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں