0

سبی،ٹریفک کا المناک حادثہ،10افراد جاں بحق

کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے سبی میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک خاتون اور 2بچوں سمیت 10افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق حادثہ  ٹرک اوروین کے  آپس میں ٹکرانے  سے پیش آیا، زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے۔ لاشی  اور زخمیوں کو سول ہسپتال  سبی منتقل کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر سبی کے مطابق سبیسول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ترجمان بلوچستان  حکومت نے کہا ہے کہ سبی قومی شاہراہ  پرٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے۔زخمیوں کو سبی کے ہسپتال  میں علاج معالجہ  فراہم کیا جارہا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں