0

کراچی میں عورت نےخاتون پرتیزاب پھینک دیا

کراچی (مانند نیوز ڈیکس) شہر قائد کے علاقے ملیر میں پلاٹ کے تنازع پر عورت نے دوسری خاتون پر تیزاب پھینک دیا، 55 سالہ خاتون تیزاب سے بری طرح جھلس گئیں۔ذرائع کے مطابق تیزاب گردی کا واقعہ چار روز قبل لاشاری گوٹھ ملیر میں پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکنے کے بعد مجھے ہی ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، پلاٹ کے تنازع پر بات چیت کے لیے گئی تھی، ملزمہ نے تیزاب پھینک دیا۔متاثرہ خاتون نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سے واقعے کا نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں