0

پشاور،حکومتی اجازت کے بغیر کھلنے والے سکول پر جرمانہ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد میں حکومتی اجازت کے بغیر کھلنے والے  سکول پر پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی(پی ایس آر اے) نے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن پی ایس آر اے اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اجازت کے بغیر  سکول کھولنے پر سکول مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ نجی  سکول پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا  کیونکہ وہاں حکومتی پابندی کے باوجود تدریسی عمل جاری تھا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن   نے کہا کہ کورونا کے خلاف ایس او پیز پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا۔سکول کو ہفتے میں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری  سکول 15 ستمبر سے کھولنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔حکومتِ خیبر پختونخوا نے اس ضمن میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔ڈائریکٹر ایجوکیشن کے مطابق مختلف اضلاع کے اساتذہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تربیت دی گئی۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں تلقین کی گئی کہ سکولوں میں سینی ٹائزر، ماسک کے استعمال اور ہاتھ دھونے کے لیے صابن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں