0

پشاورکے مزید5علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاؤ خدشات کے پیش نظر پشاور کے مزید 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے مزید علاقوں میں بدھ کی دوپہر 2 بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیاگیا جس کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ان علاقوں میں حیات آباد، صدر، ڈیفنس کالونی، پجگی روڈ اور ورسک روڈ شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران صرف ضروری اشیائے خوردونوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی اور مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں