اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15روز کے لئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین نئی پالیسی کے مطابق کیا جائے گا۔ جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کا تعین موجودہ طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15روز بعد مقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ارسال کی گئی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا تعین خام تیل کی 14روز کی قیمت کی ا وسط نکال کر تعین کیا جائے گا،جبکہ پی ایس او پیٹرول کی خریدارای کے لئے طویل المدتی معاہدے کرے گا، جس سے توقع ہے کہ عوام کو سستے داموں پیٹرول اور ڈیزل دستیاب ہو گا۔ جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسوں اور لیویز کے ریٹ موجودہ شرح کے مطابق ہی ہوں گے اور تیل کی درآمد کے جو اخراجات ہیں ان کا تعین ہونے کے بعد آئندہ 15روز میں ان کو شامل کیا جاسکے گا۔
