0

ڈپٹی کمشنر کا سخاکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

درگئی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس ریحان خٹک نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ کے مقام پرجمعہ کے روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ضلع ملاکنڈ کے تمام محکمہ جات کے افسران کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان،معزیزین علاقہ اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر علاقے کے معززین نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے کئی اجتماعی و انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر اگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل  علاقے میں تعلیم،صحت،منشیات فروشی کے تدارک،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اورسوئی گیس لائن بچھانے سے متعلق تھے۔ڈپٹی کمشنر نے علاقے کے باشندوں کے مسائل غور سے سنیں او ر ایسے مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ متعدد مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد سرکاری افسران و اہلکاروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا ہے اور عوام و سرکاری ملازمین کے مابین فاصلے مٹاکرعوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔اس موقع پر انھوں نے ضلعی محکمہ جات کے افسران کو سختی سے کہا کہ وہ پوری خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کو یقینی بنائے۔ان کے معروضات انتہائی نرمی اور شائستگی سے سنیں اوران کے جلد از جلد حل کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو بھی یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ تمام شکایات و مسائل کا ترجی حی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا جس کے لیے متعلقہ حکام کی واضح طور پر ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر علاقے کے عوام نے ان کے مسائل کو سننے اور اس کے کیلئے اقدامات اٹھانے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں