0

راول ڈیم بھر گیا،اسپل ویز کھول دئیے گئے

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) شہر اقتدار میں موسلادھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا جس کے باعث اسپل ویز کھول دیئے گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نشیبی علاقوں اور ڈیم کے قریب آبادی کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی،6000 کیوسک پانی خارج کیا جائے گا۔اس وقت راول ڈیم کی سطح 1751.9 فٹ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ پانی کی سطح 1752 فٹ تک ہو سکتی ہے۔اس اخراج سے دریائے سواں کے کناروں سے پانی باہر آ سکتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں