0

ملک میں ماسک اور سینیٹائزر کی قیمتیں گر گئیں

کراچی،پشاور، راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر  میں  ماسک اور سینیٹائزر کی قیمتیں کم ہو گئیں۔کراچی میں وبا کے دوران سرجیکل فیس ماسک کی قیمت 55 روپے تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد سرجیکل فیس ماسک 100 عدد کے پیکٹ کی قیمت 5500 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم اب سرجیکل فیس ماسک 100 عدد کے پیکٹ کی قیمت 2000 روپے ہے۔کراچی میں ہینڈ سینٹائزر کی قیمت 1200 روپے لیٹر تک پہنچ گئی تھی جو اب کم ہوکر 450روپے لیٹر ہوگئی   جبکہ وبا کے دوران ڈاکٹر کٹس کی قیمت 1200 روپے ہوگئی تھی جو اب 550 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ ماسک میں استعمال ہونے والے کپڑے کی قیمت بھی کمی آئی ہے اور اسپن بورن کپڑے کی قیمت 1250 روپے کلو سے کم ہوکر 600 روپے ہوگئی۔۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں ماسک 5 سے 10 روپے میں فروخت  ہونے لگا جبکہ60 ایم ایل ہینڈ سینیٹائزر کی قیمت 150 تک رہ گئی۔پشاور میں بھی سرجیل ماسک اور سینیٹائزر کی قیمت میں کمی آگئی ہے جس کے بعد 50 سرجیکل ماسک کا پیکٹ 1600 روپے سے کم ہوکر 250 روپے کاہوگیا اور  این 95 ماسک کی قیمت 2500 روپے سے کم ہوکر 700 روپے ہوگئی جبکہ95 ماسک کی قیمت 1200 روپے سے کم ہوکر 200 روپے تک گرگئی۔پشاور میں سینیٹائزر کی بڑی بوتل پہلے 2500 روپے کی تھی جو اب 700 روپے میں دستیاب ہے اور درمیانی بوتل کی قیمت 1200روپے سے کم ہوکر 400روپے کی ہوگئی ہے جب کہ سینیٹائزر کی چھوٹی بوتل کی قیمت 400 سے کم ہوکر 120 روپے ہوگئی۔دکانداروں نے کہا کہ کورونا عروج پر تھا تو ماسک 50 روپے میں بھی فروحت ہوا کیونکہ اس دوران ماسک کی قلت تھی لیکن اب کورونا کا زور کم ہونے پر شہریوں نے ماسک کی خریدار ی کم کردی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں