0

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش

اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ،لاہور،کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ہالہ سمیت اندرون سندھ میں بادل خوب برسے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، گلیاں اور سڑکیں ڈوب گئیں، نوابشاہ، ٹنڈوالہ یار، میرپور خاص میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔ٹانک، صوابی سمیت خیبرپختونخو میں مختلف مقامات پر بھی بادلوں نے رنگ جمایا، جس سے نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ پی ڈی ایم اے نے بھی متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔شورکوٹ، صادق آباد، جہانیاں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسے ہیں، جھنگ دریائے چناب میں سیلابی صورتحال ہے، سرگودھا روڈ زیر آب آنے سے ٹریفک روانی متاثر ہے۔مری اور گلیات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود  ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں