ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آکاشہ کرن نے گزشتہ روزطوفانی بارشوں کی وجہ سے رجوعیہ روڈ کے متاثرہ حصے کا دودہ کیا اور روڈ کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ روڈ کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے تا کہ رجوعیہ کا باقی علاقوں سے زمینی راستہ بحال کیا جائے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیمز ضلع بھر سے رپورٹنگ کر رہی ہیں تا کہ تقصانات کا اندازہ اور بحالی کے کام کا آغاز کیا جائے۔ شہری اپنی شکایات اور ایمرجنسی کی صورت میں ہمارے ساتھ ضلعی کنٹرول روم پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
