0

تورغر، بارش تباہی7 افراد جابحق کئی زخمی‎

تورغر(مانند نیوز ڈیسک) تورغر میں ظوفانی بارش نے تباہی مچا دی 7 افراد جابحق کئی زخمی۔ کئی مال مویشی ہلاک تفصیلات کے مطابق تورغر میں خالیہ بارشوں نے تباہی مچادی کئی قیمتی جانیں لیں گی اور کئی زخمی ہوئے کئی مکانات تباہ کئی جزوی طور پر ناکارہ ہوِئے تورغر ڈاڈہ باندبانڈہ کے قریب سیری مٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے صالح خان نامی شخص کا مکان تباہ جس میں 6 خواتین جانحق اور دو بچے زخمی ہوئے اور کئی مال مویشی ہلاک ہوئے اس طرح تورغر کے علاقہ ڈھیرکاکا خیل بلبوڑی میں آسیم خان نامی شخص کا مکان بارش کی وجہ سے تباہ علاقہ کے مکینوں کی بروقت امدادی کاروائی سے کوئی نقصان نہیں۔ یاد رہے کہ ضلع تورغر ایک پسماندہ ضلع ہے یہاں پر رہنے والے انتہائی غربت سے زندگی گزار رہے ہیں اوع یہاں پر زیادہ تر مکانات کچے ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے تورغر میں آباد پانچ قبلے ہے اور ہر قبیلے اور علاقے میں مکانات تباہ ہوئے ہے گاوں کاروڑ سے ایک دوکان اور ایک مکان اور ڈوبا مداخیل سے کئی مکانات کی گرنے کی خبر موصول ہوئی ہے چھمبیڑی تناول جو تورغر کے بونڈری پر ہے وہاں پر اسمانی بجلی گرنے سے تین۔مکان تباہ ہوِے ہے ملبے سے سابق کونسلر تواب کی لاش نکالی گئی اور کئی زخمی ہوئے تورغر میں بارشوں کی وجہ سے حد سے زیادہ نقصان ہوا ہے ضلع انتظامیہ کی امدادی کوششیں جاری ہے صوبائی حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی جاتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں