0

سعودی عرب، بڑی چوکیوں کے راستے پر پابندی برقرار

ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ بڑی سرحدی چوکیوں کے راستے آمدورفت پر پابندی برقرار ہے، اس سے انسانی مسائل والے کیسز اور ہنگامی واقعات مستثنیٰ تھے، ہیں اور رہیں گے۔محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر ایک غیرملکی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ بڑی چوکیوں سے آمدورفت معطل ہے البتہ تجارتی سامان کے لیے ٹرکوں کے آمدورفت جاری ہے۔ اس کی اجازت ہے۔انسانی بنیادوں پر بھی بعض لوگوں کو آنے جانے کی اجازت استثنائی طور پر دی جاتی رہی ہے اور آئندہ بھی دی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں