0

سوات،چیئرمین ڈیڈیک کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

سوات  (مانند نیوز ڈیسک)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ضلعی انتظامی افسران کے ہمراہ دریائے سوات کے قریب سیلاب سے متاثرہ علاقوں حیات آباد،بائی پاس، کانجو اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات سمیت امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا فضل حکیم خان یوسفزئی متاثرہ علاقوں میں جاکر متاثرین سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی اور امدادی کاروائیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ضلع سوات میں سیلاب متاثرین کی بحالی تک ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کے فوری اقدامات پر سوات بڑی تباہی سے بچ گیا دریائے سوات میں سیلاب اور گلیشیئر کی موجودگی ایک بہت بڑی نقصان کا سبب بن سکتاتھا لیکن وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کی فوری اقدامات کے نتیجے میں 24گھنٹوں میں تمام لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑکوں کو بحال کر دیاگیا سیاحوں کو محفوظ مقامات منتقل کرکے بحفاظت نکال دیا گیا حکومت،انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے ریلیف آپریشن میں متحرک نظر آئیں متاثرین کو 24گھنٹوں میں امداد فراہم کیا گیا بحرین بازار کو سیلابی ریلے کے کچرے سے صاف کر دیا گیا بجلی کے کمبے سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے ان میں سے زیادہ تر بحال کر دیئے گئے جبکہ باقی بھی جلد از جلد بحال کر دی جائے گی مینگورہ کالام ٹریفک کو بھی بحال کر دیا گیا وزیر اعلیٰ محمود خان نے دریائے سوات کے کنارے بروقت حفاظتی پشتے بنانے اور مینگورہ بائی پاس واکنگ ٹریک کے پشتے بنانے سے مینگورہ کو بڑی تباہی سے بچالیا اگر آج وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید اور دیگر وزراء نہ ہوتے تو اتنی جلدی ریلیف اور بحالی کا کام نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا کام تنقید کرنا جبکہ ہمارا کام بغیر شو شا کے عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سوات مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب  متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی بحالی تک تمام ممکن سہولیات پہنچائیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں