0

شانگلہ میں سیلاب سے 5 ہلاکتیں

     الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ سیلاب سے 5ہلاکتیں دو درجن سے زائد زخمی ہوگئیں، سیلابی ریلوں اور سلائیڈنگ سے بیشتر علاقوں میں بڑے پیمانے پرنقصانات، وقفے وقفے سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ بھی تھم نہ سکا۔شانگلہ سے منتخب اراکین اسمبلی مشکل وقت میں عوام سے غائب ہیں۔شانگلہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے مختلف علاقوں میں واٹرسپلائی تباہ ہونے کے بعد پینے کا پانی ناپید۔مقامی پن بجلی گھریں اور چھکیاں سیلابی ریلے کے نذر ہوگئیں۔مین سڑک عارضی طورپر بحال تاہم بڑی گاڑیاں نہ گزرسکی۔سینکڑوں کچے مکانات زمین بوس جبکہ سینکڑوں کو جزوی نقصان پہنچا،تیسرے روز بھی پیشتر علاقوں کے رابطہ سڑکیں بحال نہ ہوسکی۔سیلابی ریلوں کے سے بڑی سطح پر نقصانات ہوئے۔تیسرے ا روز گزرنے کے باوجود مین سڑکوں سمیت نک سڑکیں امدورفت کیلئے بحال نہ ہوسکی تاہم رانیال کے مقام پر سیلاب سے بہہ جانے والے مین شاہراہ کو عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کیلئے بحال کردیا گیا۔مسلسل بارشوں سے خوڑوں،برساتی نالوں اور ندیوں میں طغیانی سے مختلف علاقوں میں  واٹرسپلائی تباہ ہونے کے بعد پینے کا پانی ناپید ہوگیا ہیں اورعوام کو مشکلات کا سامنا ہیں۔ضلع انتظامیہ شانگلہ صرف فوٹوسیشن تک محدود، عوامی حلقوں کا شدید احتجاج پیشتر علاقوں کا شانگلہ کے ضلعی صدر مقام الپورئی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔48گھنٹہ بعد بھی بجلی ٹرانمیشن بحال نہ ہوسکی بیشتر علاقے تاریکیوں میں ٹیلیفونک اور انٹرنیٹ بحال نہ ہوسکا۔محکمہ موسمیات نے جمعے تک بارش کے اس سلسلے کو وقفے وقفے جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں