0

پشاور میں20کلوآٹا کے کی قیمت میں 200روپےکمی

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی۔ایک ہفتے کے دوران پشاور میں 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 180 سے 200 روپے تک کی کمی گئی۔ گذشتہ ماہ 1350 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1150 روپے کا ہوگیا۔آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں سے قیمت کم ہونا شروع ہوئیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نانبائیوں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ صدر نانبائی ایسوسی ایشن اقبال یوسفزئی   نے کہا  کہ ضلعی انتظامیہ ہمارے مطالبات نہیں مان رہی، پیر سے پشاور کے تمام تندور بند کریں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں