0

راولپنڈی‘ملازمین نے میٹرو بس کو ٹریک پر روک لیا

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے میٹرو بس کو فیض آباد ٹریک پر روک لیا۔تفصیلات کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج میں راولپنڈی میٹرو بس کو ملازمین نے فیض آباد ٹریک پر روک لیا، مسافر صدر سے میٹرو بس میں بیٹھے تو فیض آباد کے مقام پر کچھ ملازمین نے بس کو روک دیا،ملازمین نے میٹرو بس ٹریک پر پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔دوسری جانب میٹرو بس میں سوار مسافروں نے اس صورت حال پر شور شرابہ کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں