0

اسلام آباد میں ڈینگی کا خدشہ، ہسپتالوں سے رپورٹ طلب

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) شہر اقتدار کی انتظامیہ نے ڈینگی بخار کے خدشے کے پیشِ نظر ہسپتالوں سے رپورٹ طلب کر لی۔ جمعرات کو  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں  اجلاس ہوا جس میں ڈینگی مریضوں اور متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔اسلام آباد کی انتظامیہ نے ہسپتا ل انتظامیہ سے کہا کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بتائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا انٹر کیا جائے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال  عملے کے پاس اینڈرائڈ موبائل فون ہونے چاہئیں اور  ہسپتا ل میں تعینات کمپیوٹر آپریٹرز کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔ اسلام آباد کی انتظامیہ سے میٹنگ میں کہا گیا کہ ہسپتال کا عملہ ڈینگی ایپ انسٹال کرے اور مریضوں کا ڈیٹا شیئر کیا جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں