0

ایبٹ آباد، تمام سیاحتی مقامات پرغیرقانونی تجاوزات کےخلاف آپریشن

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت خیبر پختونخواہ اور پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحتی مقامات پر بنائی کی گئی  غیر قا نو نی تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی خصوصی ہدایات پر گلیات میں سمندرکٹھہ جھیل کے گردونواح میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان نے کی جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن، گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران، اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ نے حصہ لیا۔  مقامی لوگوں اور ہوٹلز آنرز کی جانب سے مزاہمت کی کوشش کی گئی تا ہم ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں سمندر کھٹہ جھیل کے گرد ونواح میں قائم 01 بلڈنگ، 06 دکانوں اور تمام غیر قانونی ہوٹلز، شیلٹرز کو مسمار کیا گیا جبکہ مقامی لوگوں کی ضمانت پر مسجد کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کو چھوڑا دیاگیا تا کہ لوگ نماز ادا کر سکیں۔ضلعی انتظامیہ ضلع ایبٹ آباد کی ٹیمزتمام سیاحتی مقامات پر غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن کر رہی ہیں۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت غیر قانونی تجاوزت کے خاتمے کو یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ایبٹ آباد کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار اور ماحول کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں