سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لکی مروت ہال میں گزشتہ روز ریونیو ‘دربار’ منعقد ہوا۔جس میں کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورالامین، اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد خان،ٹی ایم اولکی المارخان سمیت محکمہ ریونیو کے پٹواریوں اور دیگر عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شہریوں نے محکمہ مال کے حوالے سے درپیش مسائل سے حکام کوآگاہ کیاکمشنر شوکت علی یوسفزئی نے پٹواری برادری پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کواپنااشعاربناکرعوام کے مسائل کوبروقت حل کرنے کی کوشش کریں انہوں نے کہاکہ آپ اس زمین کے نگہبان ہیں اور دستاویزات میں بے ضابطگیوں سے بچنے کی کوشش کریں جس کا مقصد زمین کے ملکیت کی منتقلی ہے”، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں زیادہ تر فوجداری مقدمات جائیداد کے تنازعات کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جائیدادوں سے متعلق اپنی شکایات ڈپٹی کمشنر کے پاس درج کریں۔قبل ازیں، انہوں نے ڈی سی، اے ڈی سی اور اے سی کے ہمراہ پرانی تحصیل بلڈنگ میں اسسٹنٹ کمشنر کے تجدید شدہ دفتر کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں کمشنر نے ڈی سی اور اے سی کے ہمراہ گورنمنٹ سٹی ہسپتال لکی کا دورہ کیا جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشتیاق انہیں اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا کمشنر بنوں نے یقین دلایا کہ وہ ہسپتال کے ایم ایس کو بحال کرنے کے لئے سیکرٹری ہیلتھ کے پاس ڈرائنگ اینڈ ڈسٹربورسنگ آفیسر (ڈی ڈی او) اختیارات کا معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے اسپتال کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور سرجیکل، ڈینگی اور ایمرجنسی وارڈز میں داخل مریضوں کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
