0

سوات، ریسکیو1122کی جانب سے واٹر اینڈ سرچ آپریشن جاری

سوات (مانند نیوز ڈیسک) حالیہ تیز بارشوں کیوجہ سے مختلف مقامات سے دریائے سوات میں لوگ ڈوب گئے ہیں جن کو ڈھونڈنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو 1122 کی جانب سے واٹر اینڈ سرچ ریسکیو آپریشن جاری ہے دو روز قبل فتح پور سے تعلق رکھنے والی خاتون کی جسد خاکی خوازہ خیلہ کے مقام پر دریائے سوات سے برآمد کر لی گئی جسد خاکی نکالنے کے بعد خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا اسی طرح بارش کی وجہ سے فضاگٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ایکسیویٹر، ایمبولینس اور 20 ریسکیو جوان موقع پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری امدادی کاروائی کرتے ہوئے سارا ملبہ ہٹا کر سڑک کو کلیئرکر دیا جو کہ اب ہر قسم کی آمدورفت کے لئے کھلا ہے اسی طرح کبل ڈڈھارہ کے مقام پر دریائے سوات سے ایک شخص کی جسد خاکی برآمد کر لی گئی ریسکیو 1122 کے جوانوں نے جسد خاکی نکالنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا مذکورہ شخص کا تعلق تختہ بند سے ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان یوسفزئی کی ہدایت پر واٹر ریسکیو ٹیم تاحال دریائے سوات میں امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں