0

شانگلہ میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات

  الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات،سرکاری عدادوشمار سے زائد نقصانات کا خدشہ،سیلابی ریلوں میں حفاظتی بند،واٹر چینلز،پانچ رابطہ پلوں سمیت سینکڑوں واٹر سپلائی سکیم تباہ ہوگئیں،مختلف خوڑوں میں درجنوں پن بجلی گھروں سمیت پن چکیاں سیلابی ریلیوں کے پانی میں بہہ گئیں۔ سو سے زائد لنک سڑکیں تاحال بند جبکہ 8گاڑیاں سیلابی ریلے کے نذر ہوگئیں۔کہیں علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی قلعت،ایک سرکاری سکول کے چاردیواری گر گئی،چارروز سے جاری طوفانی بارشیں تھم گئیں۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں گزشتہ چار دنوں سے جاری طوفانی بارش کا سلسلہ بڑے نقصانات کے بعد جمعرات کے سہ پہر کو تھم گیاتاہم برساتی نالوں اوربڑے خوڑوں میں سیلابی ریلے اب بھی گزر رہے ہیں،شانگلہ کے مین شاہراؤں کو ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بحال کردیا گیا ہے جبکہ ان شاہراؤں پر سلائیڈنگ اور پروٹیکشن والزگرنے سے بڑی گاڑیوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہیں اور ان گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں انتظار میں کھڑی ہیں۔سیلابی ریلوں سے خوڑوں،دریاؤں اور برساتی نالوں کے ساتھ بنائے گئے حفاظتی بندوں،واٹر چینلز،کھیتوں کے وٹے کہی پن بجلی گھروں سمیت پن چکیوں کو پانی بہاکرلے گیا۔سینکڑوں بجلی گھروں اور پن چکیوں میں سیلابی پانی داخل ہوکر ان کو ناکارہ بنا دیا۔شانگلہ کے مختلف علاقوں میں پانچ رابطہ پل مکمل طور پر تباہ اور متعدد رابطہ پلیں شدید متاثر بھی ہوئیں۔ایک سو سے زائد بالائی علاقوں کے کچے سڑکیں مکمل طور پر سلائیڈنگ اور سیلاب سے خراب ہوچکے ہیں،جمعرات تک چار روزہ جاری بارشوں میں مجموعی طور پر پانچ حلاکتیں ہوئی اوردو درجن سے زائد افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئیں جن میں زیادہ تر ٹریفک حادثات پیش ائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں