0

طورخم سرحد پر تجارتی سرگرمیاں سست ہوگئیں

طورخم (مانند نیوز ڈیسک) طورخم سرحد پر کورونا ایس اوپیز کے نفاذ سے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں سست پڑگئیں، کسٹم کلیئرنس میں سستی کے باعث سرحد کے دونوں جانب 12ہزارمال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔ کورونا وبائی مرض سے قبل طورخم سرحد سے تجارتی سرگرمیاں دن رات جاری تھیں، روزانہ سرحد کے دونوں اطراف ڈیڑھ ہزار مال بردار گاڑیاں سفر کرتی تھیں، تاہم کورونا ایس او پی کے نفاذ کے بعد اب یہ تعداد 300 تک محدود ہوگئی۔کسٹم کلیئرنس میں سستی کے باعث پشاور سے طورخم تک 7 ہزارجبکہ دوسری جانب 5 ہزارمال برادر گاڑیاں کلیئرنس کے انتظار میں کھڑی ہیں، جس سے ٹرانسپورٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔اس صورتحال میں ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کے 24/7منصوبے کو بحال کیا جائے تاکہ سرحد پر پھنسی ہزاروں گاڑیوں کی کسٹم کلیئرنس ممکن ہوسکے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سے تجارتی خسارہ کم کیا جاسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں