0

۔2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ کوویڈ19کے سبب ایونٹ کے بقیہ میچز 17مارچ کو ملتوی کردئیے گئے تھے۔ ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ چودہ نومبر کو کوالیفائر اور ایلمنیٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ اگلے روز ایلمنیٹر ٹو جبکہ فائنل17 نومبر بروز منگل کو ہوگا۔ تاریخوں کو چاروں ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے۔ تمام کھلاڑی، میچ آفیشلز اور متعلقہ اسٹاف بائیو سیکیور ماحول میں رہے گا۔ فی الحال چاروں میچز بند دروازوں میں کھیلے جانے کا پلان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہو گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں