سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) پولیس ٹرینگ سکول ہنگو میں ضلع لکی مروت کے ہیڈکانسٹیبل جمشید اقبال مروت نے محکمانہ ترقی کورس انٹرمیڈیٹ میں میدان مار کربنوں ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جب کہ صوبہ بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی ہیڈ کانسٹیبل جمشید اقبال مروت ریٹائرڈ ڈی ایس پی ارباب خان مروت(کیڈٹ) کے فرزند ہے ہیڈکانسٹیبل جمشید اقبال مروت نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کی فضل، والدین اوررشتہ داروں کی دعا اور اساتذہ کرام کے محنت کا نتیجہ قراردیا۔
