0

چینی صدر کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی  کے مطابق  چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا، چینی صدر کے ایک مرتبہ پھر دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان موسم سرما میں طے کیا جارہا ہے۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نے کوروناوائرس کے باعث مئی جون میں چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے کی بات کی تھی۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخیں طے کرنے کرنے کے حوالہ سے پاک چین سفارتی رابطے جاری ہیں۔ سفارتی ذرائع نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ  پاکستان آئیں گے اور جلد آئیں اور جو تاثر دیا جارہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہو گیا ہے وہ تا ثر بالکل غلط ہے۔ چینی صدر نے مئی یا جون میں پاکستان آنا تھا لیکن کوروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظر ان کا دورہ ملتوی کیا گیا تھا۔ اب دونوں ممالک کے سفارتی رابطے مزید تیز ہو گئے ہیں اور چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخیں طے کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان موسم سرما میں طے کیا جارہاہے اور یہ دورہ رواں سال کے آخر میں یا آئندہ سال کے شروع کے مہینوں میں ہو سکتاہے۔ چینی سفیر کے دورے کو ری شیڈیول کرنے کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں