0

کورونا وائرس،دنیا بھر میں اموات878809ہو گئے

نیویارک،ماسکو، کیپ ٹاؤن، نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) مہلک  وبا کورونا وائرس  سے دنیا میں 2 کروڑ 67 لاکھ 85 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے   اور    اموات 8لاکھ 78ہزار 809 تک پہنچ گئیں۔دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ81 لاکھ88 لاکھ95ہزار413صحتیاب ہوچکے ہیں اوراس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 70 لاکھ11ہزار308ہے۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 63 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور وہاں ایک لاکھ 92 ہزار 111 اموات ہوئی ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 91 ہزار سے زائد اورایک لاکھ 25 ہزار سے 584 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 40 لاکھ 20 ہزار سے زائد  افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 69 ہزار 635ہے۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 649 ہوگئی ہے۔پیرو میں بھی چھ لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29 ہزار405 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 20 ہزار 888 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے؎جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 678ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 66 ہزار 851 اموات ہوئی ہیں۔mk/ah

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں