0

ایران میں دھماکا،217افراد زخمی

تہران (مانند نیوز ڈیسک) ایران  میں کلورین گیس دھماکے سے 217 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر  رساں ادارے  کے مطابق یران کے مغربی صوبے ایلام میں کلورین گیس دھماکے کے نتیجے میں 217 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹریلر میں لدے گیس سلنڈرز میں دھماکا ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا۔مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں صورتحال اب قابو میں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی  ہلاکت نہیں ہوئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں