0

سوات پولیس کی منشیات کے خلاف آپریشن

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کی جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کے جاری احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی اُوز کی زیر نگرانی ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد گل شید خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مشہور اور بدنام زمانہ منشیات فروش کمال ولد محمد سلیم سکنہ گوگدرہ کے قبضے سے 5000گرام چرس، جنت گل ولد فضل خالق سکنہ رحیم آباد کے قبضہ سے 1508گرام چرس اور 210گرام ہیروئن، وسیم ولد عظیم خان سکنہ آمانکوٹ کے قبضہ سے 317گرام ہیروئن، بلال ولد زیارت گل سکنہ رحیم آباد کے قبضہ سے 800گرام چرس، افتخار ولد اسلام زادہ سکنہ آمانکوٹ کے قبضہ سے 982گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جبکہ دوران گشت تھانہ رحیم آباد کو مطلوب مجرم اشتہاری رسول خان ولد محمد خان سکنہ اُوڈیگرام جو کہ مقدمہ علت 557 مورخہ17-06-2020جرم9DKPCNSAمیں مطلوب تھا کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں