0

نورنگ، ملزم کی فائرنگ سے زخمی شخص جاں بحق

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تری خیل میں معمولی تلخ کلامی پرمبینہ ملزم کی فائرنگ سے زخمی شخص جاں بحق ہوگیا۔اس سلسلے میں تجوڑی پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ شہزادہ ولدمیرافضل سکنہ تری خیل نے ہسپتال میں زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ صبح وہ اپنے گھرسے پیدل روانہ ہوا جب نزد خانہ آمین پہنچا تو سامنے سے مبینہ ملزم دمسازخان ولد فضل کریم سکنہ تری خیل نیان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا جب کہ مبینہ ملزم دمسازفرارہوگیاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ چنددن قبل مبینہ ملزم دمسازاوران کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی پولیس نے مزیدبتایاکہ بعدازاں زخمی شہزادہ نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں