0

چترال میں یوم دفاع نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

چترال (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی یوم دفاع اور یوم شہداء نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر ہیڈ کوارٹرز  چترال سکاؤ ٹس میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی مہمان حصوصی تھے۔  ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، سابق ضلع ناظم بھی موجود تھے۔ مہمانوں نے شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کرکے ان مغفرت کیلئے دعا بھی مانگی۔ اس کے بعد چترال سکاوٹس کے  پارک میں تقریب جاری رہا  جس میں تلاوت کلام پاک، نعت شریف اور قومی نغمہ پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عبد الاکبر چترالی نے پاک فوج کے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم  آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر چترال نے بھی شہداء کی قربانیوں کو سراہا اور ان کے ورثاء کے ساتھ  ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل محمد علی ظفر نے  پاک فوج اور تمام سیکورٹی فورسز کے قربانیوں  کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رہنے کیلئے بنا ہے اور یہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک طویل جدوجہد اور بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے جن کی بدولت  آج ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے جی رہے ہیں۔انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ملک و قوم کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کیلئے دن رات محنت کرے اور پاکستان کا معیار بلند رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آپس کی احتلافات، تفرقے اور نفرتوں سے گریز کرے تاکہ دشمن کا چال کامیاب نہ ہو اور جب تک ہم منظم رہیں گے دنیا کا کوئی طاقت ہمارا بال بھیگا نہیں کرسکتا۔یاسرا للہ شہید کے والد نے بتایا کہ میں خود 25 سالوں سے چترال سکاؤٹس میں خدمات انجام دے رہاہوں اور میری خواہش تھی کہ میں شہادت کا بلند درجہ حاصل کروں مگر میری قسمت میں نہیں تھا اور میرا بیٹا سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے دس بیٹے اور بھی ہوتے ان کو بھی اور خود بھی وطن عزیز پر قربان ہونے کیلئے تیار ہوں۔کیپٹن اجمل شہید کے والد نے بتایا کہ میں اپنے بیٹے کی شہادت پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں اتنا ہی کم ہے۔ مجھے ہر فوجی اجمل کی طرح لگتا ہے اور وقت آنے پر ہم بھی اس ملک کی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔سکول کے چند طالبات نے بتایا کہ اگر ان کو بھی موقع ملے تو وہ بھی مادر ملت پر جان نچاور کریں گی۔ بعد میں چترال سکاؤٹس کے شہداء کے ورثاء میں تحائف اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے اور تمام شہداء کی روح کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ حوانی بھی کرائی گئی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ تقریب احتتام پذیر ہوا۔ 

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں