کبل (مانند نیوز ڈیسک) سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں لوگوں نے بجلی کے زیادہ بلوں سے تنگ آکر شدید احتجاج کیا لوگوں نے ہاتھوں میں بجلی بلز تھامے ہوئے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کے جانب سے ہماری ساتھ زیادتی ہورہی ہے نہ میٹر ریڈر یہاں آتے ہیں اور نہ ہماری میٹرز کے صحیح ریڈنگ ہوتی ہے مظاہرین نے یہ فریاد بھی کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں میں متنازعہ رقم اور دیگر قسم کے ٹیکس سے عوام کو لوٹا جارہا ہے مگر کوئی بھی پوچھنے والا نہیں،مظاہرین نے واپڈا کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا حکام اپنا قبلہ درست کریں ورنہ پھر ہم ان کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرینگے شاہ ڈھیرئی سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ 55ہزار روپے بل آیا ہے ہم غریب لوگ کہاں سے یہ بل داخل کرائینگے ہم غریب ہے،کاروبار بھی نہیں ہے اوپر سے مہنگائی ہے اور بل زیادہ آنے سے اب ہم کیا کریں حکومتی نمائندے فوری طور پر ہمارے اس سنگین مسئلے کا حل نکالیں۔ ایک اور مقامی شخص کا کہنا تھا کہ میرا بجلی کا بل 44ہزار روپے آیا ہے یہ بل میرے برداشت سے باہر ہے،ہم بے روزگا ہے ہم یہ زیادہ بل کہاں سے داخل کرائنگے واپڈا ہماری ساتھ ظلم بند کریں۔مظاہرے میں شامل خورشید علی نامی شخص نے بجلی بل سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا والوں کے رویے سے ہم تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ غریب عوام ہے وہ ہزاروں کے بل کہاں سے جمع کرائینگے انہوں نے کہا اس گاوں کے زیادہ تر لوگ غریب ہے اور اس پر رحم کیا جائے۔شاہ ڈھیرئی کے سابق ناظم نسیم علی کا کہنا تھا کہ بجلی بل کا رونا رونا ہے،میرا 43ہزار بل آیا ہے بجلی اور واپڈا کے دفاتر میں ہمارا کوئی پوچھنے والا نہیں حکومتی نمائندے ہم پر رحم کریں اور ہمارا یہ مسئلہ فور طور پر حل کریں۔مظاہرین نے وفاقی وزیر مراد سعید اور ممبر صوبائی اسمبلی وقار خان سے پرزور مطالبہ کردیا کہ وہ فوری طور پر ہم پر رحم کریں اور ہماری بجلی بلوں کا مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کریں۔
