0

جمرود، فرینڈلی اپوزیشن کا کردارادا کررہے ہے، ڈاکٹر فائزہ رشید

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے رہنما و سابق ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ہ ڈاکٹر فائزہ رشید،نیلم گیگیانی،ڈاکٹر فاروق مومند،ارشد آفریدی، قیصر شاہ صافی۔احمد اقبال و دیگر نے جمرود پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دو بڑی پارٹیوں کے بعد تیسری پارٹی پاکستان تحریک انصاف ناکام ہوچکی ہے کیونکہ کہ یہاں کے عوام ان پارٹیوں سے مایوس ہوچکی ہے اب عوام کی نظرے قومی وطن پارٹی پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دو بڑی پارٹیاں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی ہم مزمت کرتے ہیں اور اب چھوٹی پارٹیاں حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام تحریک کے وقت جو وعدے قبائیلی پختونوں کے ساتھ کیے گئے تھے ان کو فوری طور پر پورے کیے جائے اور سالانہ ایک سو دس ارب روپے دی جائے تاکہ یہاں کی پسماندگی کا خاتمہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے گیارہ سو ارب پیکج کا اعلان خوش آئندہ ہے لیکن قبائیلی پختونوں کو بھی بڑا پیکج دیا جائے کیوں کہ یہاں پر دہشت گردی کی وجہ سے تباہی ہوئی ہے گھر،سکولز،ہسپتال سڑکیں اور دوسرے انفراسٹرکچر تباہ ہوچکی ہے اس کی تعمیر و بحالی کے لیے بڑا پیکج دیا جائے۔انہوں کہا کہ کوکی خیل متاثرین کی باعزت واپسی اور بحالی کے لیے عملی اقدامات کی جائے کیوں کہ دس سال پہلے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنے علاقے کو چھوڑ کر جمرود و پشاور میں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے ان متاثرین نے باب خیبر کے مقام پر دو مہینوں سے احتجاجی کیمپ لگایا ہے تاہم افسوس کا مقام ہے کہ صوبائی و مرکزی حکومت نے ان احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے کوئی مذاکرات نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ طورخم سرحد پر قبائیلی پختونوں کے روزگار کے مواقع پیدا کی جائے اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے آسانی پیدا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں یکساں احتساب کا نظام ہونا چاہئے ہر کسی کا احتساب ہونا چاہیے کیوں کہ تمام ادارے عوام کی ٹیکس پر چل رہے ہیں اس لیے سی پیک سمیت ہر پراجیکٹ میں احتساب ہونا چاہئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں