0

سعودی خاندان نے ہزاروں کتب لائبریری کو عطیہ کردیں

 ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں ترکی السدیری لائبریری کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود لائبریری کا حصہ بنا دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد شاہ سلمان لائبریری سے علمی استفادہ کرنے والے محقیقن اور علما کو اس السدیری لائبریری تک براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق سینئر صحافی ترکی السدیری کی صاحبزادی ڈاکٹر ھند السدیری نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں ترکی السدیری لائبریری عطیہ کیے جانے کا فیصلہ ان کے خاندان نے کیا۔بعد ازاں ڈاکٹر ھند السدیری نے کہا کہ ان کے والد کی لائبریری تمام شعبوں اور مضامین، ثقافتی، سیاسی، مذہبی، معاشرتی اور جغرافیائی کتابوں موضوعات پر ہزاروں کتابوں کا ذخیرہ رکھتی ہے۔ یہ لائبریری 60 سال سے ان کے کوششوں اور کتابیں جمع کرنے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لاائبریری شاہ سلمان لائبریری کو عطیہ کرنے کا فیصلہ پورے کنبہ کا فیصلہ ہے۔ اس لائبریری سے دنیا کے بہت سے محققین اور طلبا کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ لائبریری کا عطیہ میرے مرحوم والد کے لیے ایک صدقہ جاریہ ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں