0

پشاور، یوم دفاع پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں بھی یوم دفاع  کے موقع پر  پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، فضا پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔پشاور میں بھی یوم دفاع کے موقع پر کورونا کے باوجود  پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس   میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔فضا پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،ا س موقع پر شہریوں نے کہا   کہ وطن کیلئے  کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔یوم دفاع ریلی میں شریک بچوں نے پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فوجی وردی بھی زیب تن کی جبکہ کور کمانڈر پشاور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے،یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ قوم کے جذبہ ایمان، کردار،ہمت اور خلوص کا امتحان جنگ سے ہوا کرتا ہے۔ 6 ستمبر 1965 کی جنگ اس کی زندہ مثال ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں