0

بغیراجازت سکول کھولنےپرسِیل150ادارے تاحال بند

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بغیراجازت سکول کھولنے پر سیل ہونے والے150 ادارے تاحال بند ہیں۔ ان اداروں کو فیس وصول کرنے اورآن لائن کلاسز کی بھی اجازت نہیں،اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کیلئے نئے ایس اوپیزتیارکرلیے گئے۔خیبرپختونخوا میں حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کو پرائیویٹ اسکول مالکان نے تسلیم کرنے سے انکار کیا۔خلاف ورزی پرخیبرپختونخوامیں انتظامیہ نے150 سکولوں کے خلاف کارروائی کی۔ ضلع سوات میں 25 تعلیمی اداروں کوسیل اوران کے پرنسپلزکوگرفتاربھی کیاگیاجنہیں بعد ازاں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رہا کردیا گیا۔چارسدہ میں 40 اسکول سیل کئے گئے۔پشاور میں 20،ایبٹ آباد،ہری پور،کرک اور بنوں میں دو دو سکولوں کوسیل کیا گیا جبکہ متعدد سکولوں پرجرمانے بھی عائدکئے گئے۔پشاور،سوات،کرک،نوشہرہ،مردان،ایبٹ آباد،ہری پورمیں 100 سے زائد اسکولوں کونوٹسز بھی بھجوائے گئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں