0

دیربالا، ڈپٹی کمشنر کا لیویز لائن کا دورہ

          دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی نے پیر کے روز لیویز لائن دیر بالا کا دورہ کیا جہاں پر لیویز فورس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ڈپٹی کمشنر نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا خورشید عالم،صوبیدار میجر دیر لیویز شاہ یوسف،سیکورٹی برانچ کے ضلعی انچارج نصیراللہ خان اور ڈسٹرکٹ خطیب مولانا حُسین احمد بھی ان کے ہمراہ دورے کے دوران تھے۔ڈپٹی کمشنر نے لیویز لائن میں موجود ڈسٹرکٹ مالخانہ،اسلحہ کوت اور دیگر اہم جگہوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور لیویز فورس جوانوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے فورس کے جوانوں کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں