الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں خواتین ہائر ایجوکیشن سے محروم،ضلع بھر میں ایک بھی گرلزکالج نہیں ہے،میٹرک کے بعد طالبات کا تعلیمی سلسلہ ختم ہو جاتا ہے،طالبات کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، ہائر ایجوکیشن ایک فیصد بھی نہیں ہے،پڑھا لکھا (ماں) خواتین کے دعوے کرنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ، زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج الپوری شانگلہ کا بلڈنگ گزشتہ14 سال میں مکمل نہ ہو سکا۔ لپوری بمقام لال خانے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی تعمیر14سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی اور جو بلڈنگ تعمیر ہوئے ہیں وہ بھی غیر معیاری اور ناقص ہیں۔ بلڈنگ کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے۔کوئی چیک کرنے والا نہیں ہے خواتین میٹرک کے بعد آگے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتی ہے کیونکہ علاقہ کے لوگ انتہائی غریب ہیں شانگلہ میں کوئی گرلز کالج نہیں ہے جس کی وجہ سے طالبات میٹرک کے بعد تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔شانگلہ میں خواتین کی تعلیم 1فیصد بھی نہیں ہے عوامی سماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،چیف سیکرٹری،اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات،تعلقات عامہ، ہائر ایجوکیشن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گرلز ڈگری کالج الپوری پر تعمیر کا کام مکمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ(طالبات)بچیوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ سکیں۔
