0

انتظامیہ کی کوشش سے عوام کی مشکلات ختم کی جائیں،ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ شہریوں کو سووسز کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کم از کم وقت میں لوگوں کو بہتر سروسز فراہم کی جائیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب شہریوں کو سروسز کی فراہمی کے حوالے سے فون کالز کے زریعے فیڈ بیک لینے کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈرائیونگ لائسنس، آرمز لائسنس اور زمین و مکانات کی رجسٹری انتقالات کی تصدیو اور دیگر سروسز کے حصول کے لیے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں لوگوں سے ٹیلی فون کال کے زریعے رائے معلوم کی اور گورنمنٹ دفاتر کی سروسز سے متعلق سوالات و جوابات اور لوگوں کے مسائل سنے۔  انہو ں نے اس سلسلے میں شہریو ں کو ہدا یت کی کہ وہ ان مسائل کے حل کے لئے اپنی شکایات ڈپٹی کمشنر آفس کو ار سا ل کر یں یا پاکستان سٹیزن پورٹل موبائل ایپ یا ضلعی کنٹرول روم سے معلومات یا اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں اورضلعی کنٹرول روم کے اس نمبر پر را بطہ کر سکتے ہیں: 09929310553۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں