0

نورنگ، جوڈیشل کمپلیکس صفائی مہم کا آغاز

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) جوڈیشل کمپلیکس لکی مروت میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا،اس موقع پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیاہفتہ صفائی مہم کا افتتاح سیشن جج لکی مروت سید زمرد شاہ نے کیا،صفائی مہم میں ٹی ایم اے کا عملہ خصوصی حصہ لے رہا ہے۔ہفتہ صفائی کے حوالے سے سیشن جج سید زمرد خان،سنیئرسول جج ایڈمن آدم خان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر آصف اقبال ایڈوکیٹ،ٹی ایم اولکی المارخان اورٹی اوآرکرامت اللہ کی صدارت میں فیملی کورٹ تک واک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔واک میں ججز،وکلاء برادری اور ٹی ایم اے کے عملے نے بھر پور شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر صفائی کی اہمیت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔اس موقع پر سیشن جج کا کہنا تھا کہ اسلام میں صفائی کی بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اسی لئے ہائی کورٹ کی ہدایات پر ہفتہ صفائی مہم منا رہے ہیں انہوں نے وکلاء برادری سے بھی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کونسل کے صدر آصف اقبال ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس ہمارا گھر ہے جیسے ہم اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھتے ہیں ایسے ہی اس جوڈیشری کو بھی صاف ستھرا رکھنا چاہیے اور اس کیلئے اجتماعی سوچ کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں