0

ٹک ٹاک ویڈیوبنانےکےلئےبااثرافرادکا معذورشخص پربدترین تشد

اوکاڑہ (مانند نیوز ڈیسک) اوکاڑہ میں بااثر افراد نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی غرض سے ذہنی معذور شخص کو موٹر سائیکل سے باندھ کر نہر میں پھینک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ  اوکاڑہ میں  شیرگڑھ کے نواحی علاقے میں  بااثر افراد نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لئے ذہنی معذور شخص کو پہلے پہل پکڑ کر اسے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں ذہنی معذرو نوجوان کے گلے میں رسی ڈال کر اسے موٹر سائیکل کے ساتھ باندھ کر گھسیٹا  گیا،سفاک ملزمان کو ٹک ٹاک ویڈیو کے لئے مزید چٹ پٹا کلپ درکار تھا، جسے پورا کرنے کے لئے انہوں نے اس ذہنی معذور نوجوان کو ڈرانے دھمکانے کے بعد نہر میں پھینک دیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس خواب غفلت سے جاگی اور پھرتی دکھاتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی، گرفتار ملزمان میں علی حسن اور فرحت عباس شامل ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں