0

پشاورمیں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) موسم میں خوشگوار تبدیلی کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور اورشہر کے نواحی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اندرون شہری علاقوں میں صبح سے سہ پہر تک وقفے وقفے سے بجلی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تاہم نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹوں سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک طرف صارفین کو ہر مہینے ہزاروں روپے کے بھاری بھرکم بجلی بل بھیجے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔گرمی کے موسم میں بجلی کا استعمال زیادہ ہونے پر لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی تاہم اب موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور پنکھے میں بھی گزارا ہو جاتا ہے لیکن اس کے باوجود گھنٹوں گھنٹوں بجلی کی بندش عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔شہریوں نے فوری طور پر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں