ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ دوآبہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران منشیات فروش سمیت 5 جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران زیرحراست ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیاہے۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائی میں پولیس وایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ایس ایچ اودوآبہ مجاہدحسین نے اے ایس عبداللہ خان کے ہمراہ سرچ اینڈسٹرآئیک آپریشن کے دوران گرفتارمنشیات فروش آوربرآمداسلحہ کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان کی خصوصی ہدایات پر ہنگو ضلع بھر میں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے تسلسل میں گزشتہ روزدوآبہ پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی ٹل اسدزبیرخان اور ان کی قیادت میں کربوغہ شریف درسمند و دیگر ملحقہ جات کی آبادی میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جسکے نتیجے میں منشیات فروش گلاب جان ولدثواب جان سکنہ محلہ مستی خیل کربوغہ شریف سمیت 05جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لیکر انکے قبضے سے02پستول،2عددبندوق،درجنوں مختلف بور کے کارتوس اور1120گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے گئی ہے۔پولیس نے سرچ آپریشن کی کاروائی میں گرفتارملزمان کوتھانہ دوآبہ منتقل کردیا ہے جہاں ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزمان کے خلاف 15AAکے تحت مقدمات درج کردیے گئے ہیں جبکہ گرفتارمنشیات فروش کے قبضے سے منشیات کی برآمدگی پر9D CNSAکے تحت ایف آئی آردرج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ایس ایچ اودوآبہ مجاہدحسین خان کے مطابق دوآبہ پولیس ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکاپیچھاجاری رکھے گی۔
