0

ال گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈالائنس خیبرکےزیر اہتمام احتجاجی

 جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تمام محکموں کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر آپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرین ایجوکیشن آفس سے تاریخی باب خیبر تک مارچ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے صدر نصیر شاہ افریدی،جنرل سیکرٹری نعمت شاہ افریدی،اے ٹی اے کے غفار خان، پیرامیڈیکس کے خیال مدار،حاجی احمد شاہ شینواری،ایپکا کے شیر خان افریدی،ایس او اے کے عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ ظلم بند کیا جائے سرکاری ملازمین کا پینشن کا خاتمے کا فیصلہ ہمیں قبول نہیں تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین پر آئی ایم ایف کی شرائط برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے سالانہ انکریمنٹ اور پینشن کے خاتمے کا جو اعلان کیا ہے وہ ہمیں قطعی طور پر منظور نہیں ہے، سرکاری ملازمین کیساتھ روا رکھے جانے والا ظلم بند کیا جائے کیونکہ سرکاری ملازمین پہلے سے مشکلات کے شکار ہیں۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکریمنٹ اور پینشن خاتمہ کے حوالے اعلان کو ختم کیا جائے بصورت دیگر نہ ختم ہونیوالا احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں