0

غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج کے خلاف ملتان میں چھاپہ

اسلام آباد/ملتان (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کے تعاون سے ملتان میں غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کے خلاف ایک کامیاب چھاپہ مارا، چھاپہ گلستان اشعر کالونی ملتان میں مارا گیا. چھاپے کے دوران چار وی او آئی پی گیٹ ویزبشمول چار یو ایس پیز، تین ٹی پی لنک راوٹرز، دو لیپ ٹاپس، ایک موبائل ڈیوائس اور دیگر آلات پر مبنی ایک غیر قانونی ایکسچینج قبضے میں لے لیا گیا۔موقع پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت بنائے جا رہے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں